اہم خبریں

ہم اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے،رہنما تحریک انصاف جنید اکبر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ غلط لوگوں کا نہ کبھی ساتھ دیا ہے نہ دوں گا۔ پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست کرر ہی ہے۔ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ پارٹی پرپابندی عائدکی جائے۔ یہ پارٹی پرپابندی لگانےکی کوشش کرلیں یہ اپنی مرضی سےکچھ نہیں کرسکتے۔

9مئی کےحوالےسےچاہتےہیں شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ہم پرپابندی لگی لیکن عوام نےبانی پی ٹی آئی کومنتخب کیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈنیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں عجیب وغریب نشان دیےلیکن عوام نے پی ٹی آئی کوووٹ دیا۔ آئین و قانون کی حدودمیں رہ کرسب کوکام کرناچاہیے۔

ہم چاہتےہیں ادارےمضبوط ہوں اوران کی عزت ہو۔ ہم ووٹ کےذریعےاقتدارمیں آناچاہتےہیں۔ ہم کسی خاندان کےغلام نہیں اختلاف رائے بھی رکھتےہیں۔
خاندانی پارٹیوں میں کوئی اختلافات نہیں ہوتے۔

رہنمان لیگ مائزہ حمید نے کہا سب کی نظریں اس وقت عدلیہ کےاوپرہیں۔ فیصل واوڈاکی گفتگوقابل مذمت ہے۔ عدلیہ اپنےفیصلوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
متنازعہ ٹویٹ پرکوئی ریفرنس نہیں لایاجائےگا۔ ٹویٹ ملک مخالف ہیں کوئی اورپارٹی کرتی توکیاکیاجاتا؟

پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کےحوالےسےتاریخ ہے۔ پی ٹی آئی میڈیاکےذریعےجھوٹابیانیہ بنانےکی کوشش کررہی ہے۔ کیابانی پی ٹی آئی کوہرچیزکی معافی ہےان پرپابندی لگانی چاہیے۔
پارٹی اس میں ملوث ہے تواس پربھی پابندی عائدکی جائے۔

پی ٹی آئی والے پہلےایک پیج پرتوآجائیں۔ شہبازکھوسہ نے کہا کہپی ٹی آئی پرپابندی لگانےسےکوئی فائدہ نہیں ملےگا۔ ماضی میں پیپلزپارٹی سےبھی تلوارکانشان لیاتواس کاکیافائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں :متنازع ٹوئٹ ، رؤف حسن اور گوہر خان کی ایف آئی اے پیشی ، ا ندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں