اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی پوسٹ کا کیس ، دو رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق پوسٹ کا کیس ۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔ ایف آئی اے دونوں کو ہراساں کرے نہ تادیبی کارروائی کرے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔ ایف آئی اے کو نوٹس جاری ، 25 جون تک جواب طلب۔

قبل ازیں متنازع ٹوئٹ معاملہ،تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنمائوں کو21سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دے دیا، سوالات کے مطابق پو چھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکائونٹ ان کی غیرموجودگی میں کون چلاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپ لوڈ ہوتا ہے۔متنازع ٹوئٹ کس کی اجازت سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ متنازع ٹوئٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں ۔

دونوں رہنمائوں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتیشی کو جمع کرا دیا۔ دونوں رہنمائوں نے جواب جمع کرانے کے بعد بیان الگ سےبھی ریکارڈ کرایا۔ تفتیشی ٹیم دونوں رہنمائوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی۔ دونوں رہنمائوں کی ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی۔ تفتیش کے بعد رئوف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوئے
مزید پڑھیں :مودی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،8 جون کو تیسری بار حلف اٹھائیں گے

متعلقہ خبریں