اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی پربنائےجانےوالےبوگس کیسزکی کوئی اہمیت نہیں،نعیم حیدرپنجوتھا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی نعیم حیدرپنجوتھا نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیاسائفرایک حقیقت تھی۔ سائفرکیس میں کچھ تھاہی نہیں صرف وقت ضائع کیاگیا۔

سائفر کیس میں پراسیکیوٹر کے پاس کوئی شواہد نہیں تھے۔ بانی پی ٹی آئی پربنائےجانےوالےبوگس کیسزکی کوئی اہمیت نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

خدشہ تھا کہ سائفر سے رہائی کے بعد شاہ محمود کو 9مئی میں گرفتار کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت فارم45کےمطابق نہیں۔ فارم 45کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز بھی اپنی سیٹیں ہار چکی۔
مخصوص نشستیں حکومتی ارکان تو ملک ہی نہیں سکتی۔ مخصوص نشستیں ہمارا اور عوام کاحق ہے۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اس کیس پر بات ہوسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سائفر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تفصیلی فیصلے کے بعد پراسیکیوشن کیس کو ریڈ کرے گی۔
پراسیکیوشن معاملے کو آگے لے کر جائے گی۔ مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن سے پہلے لسٹیں جمع کرنی ہوتی ہے۔

جس جماعت نے لسٹیں جمع نہیں کی اس کو سیٹیں نہیں ملتی ۔ مخصوص نشستوں کیلئے لسٹیں جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ ووٹر نے تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا آزاد امیدواروں کو دیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار وہ تب ہوتے اگر وہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑتے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کی جانب سے طلباء کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان

متعلقہ خبریں