اہم خبریں

پاکستان پوسٹ کا انقلابی اقدام، جانئے کیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     ) وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کا اتوار کے روز بھی سروسز فراہم کرنے کا اعلان ۔ پاکستان پوسٹ کے فیصلہ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر اور آزاد کشمیر کے 85 جی پی اوز میں اتوار کے روز بھی کھلے رہے ۔ عوام اب ہفتے بھر ارجنٹ میل، اندرون و بیرون ممالک کیلئے رجسٹرڈ اور وی پی خطوط و پارسل، انٹرنیشنل ایکسپریس میل سروس بکنگ اور تمام منی آرڈر اجراء سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان خدمات میں یوٹیلٹی بلز کی وصولی بھی شامل ہے۔ اتوار کو کاونٹرز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہے ۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی ٹویٹ، متنازعہ ویڈیو پر پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلاف پیدا ہو گیا
عوام نے اتوار کو تمام سروسز کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان پوسٹ نے عوام کو ان سہولیات کی آگاہی کیلئے جی پی اوز کے باہر بینرز آویزاں کئے گئے ۔ حکام کے مطابق
پاکستان پوسٹ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو خدمات انجام دینے والے عملے کو ہفتے کے دیگر ایام کو متبادل چھٹی دی جائے گی۔ صارفین کے یوٹیلٹی بلز بھی وصول کئے جائیں گے۔ سروسز فی الحال آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے 85 جی پی اوز میں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :سیاست میں بڑا بھونچال،دو بڑے سیاسیوں نے سر جوڑ لئے،8فروری کے الیکشن مسترد

فیصلے کی کامیابی کی صورت میں خدمات کا دائرہ دیگر اہم ڈاکخانوں تک پھیلا دیا جائے گا۔عوام کو ارجنٹ میل، اندرون و بیرون ممالک کیلئے رجسٹرڈ اور وی پی خطوط و پارسل، انٹرنیشنل ایکسپریس میل سروس فراہم کی جائے گی۔تمام منی آرڈر سروسز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں