اہم خبریں

پی ٹی آئی کے اندر بحران ہے، شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کر دیا گیا، عطاتارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بحران پاکستان میں نہیں پی ٹی آئی کے اندر ہیں۔ شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کیا گیا۔پی ٹی آئی موجودہ حالات کو 1971کے ساتھ جوڑرہی ہے۔کبھی بانی پی ٹی آئی کی شیخ مجیب کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے اندر ایک موقف نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ

ایک طرف بانی پی ٹی آئی اکاؤنٹ ہولڈر جبران الیاس کو شاباش دے رہا ہے۔ دوسری طرف پارٹی اس کو قبول نہیں کرتی۔ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اقتدار میں نہ رہے تو ملک ٹوٹ جائے گا۔نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی۔ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :حماس نےجنگ میں اسرائیل کابھرپورمقابلہ کیا،حافظ نعیم الرحمان

موجودہ حالات میں کسی بھی ملک کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔ آئین کے اندر مخصوص نشستوں کے حوالے سے طریقہ کار واضح ہے۔ مخصوص نشستیں جیت کی تناسب میں ملتی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں