کراچی(نیوز ڈیسک )ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینرز میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سائبر کرائمز کے چیلنج سے نمٹنےکیلئے برطانیہ کی حمایت کا خیر مقدم کریگا
اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ (قطر) کی پرواز کے لیے آنے والے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات کو بڑی مہارت سے کنٹینرز میں چھپا رکھا تھا۔تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ چرس سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔