لاہور ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا ٹوئٹ قابل مذمت حرکت ہے۔ ملک میں اکتوبر 2011سے یہی کچھ ہو رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ٹوئٹ کسی نے تو کی ہے۔ ٹوئٹ کس نے کی اور کیوں کی ،یہ تحقیق طلب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کسی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔
ن لیگ نے کبھی ڈائیلاگ اور سیاسی عمل سے انکار نہیں کیا۔ ہم نے کسی سیاسی جماعت کے وجود کو ختم کرنے کی بات نہیں کی۔ نواز شریف نےہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے اصولی اختلاف کیا۔ تحریک انصاف جمہوریت کا خاتمہ چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں :اشیائے خورد و نوش پھرمہنگی،عوام پریشان ،ایل پی جی سستی کر دی گئی
ادھر پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ کیا گیم کر رہے ہیں۔ عون چوہدری کا بیان۔ کہا 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ 2014 میں بھی دھرنا ہوا تھا کیا کوئی ایک گاڑی جلی تھی۔ ان کو دیکھنا ہوگا پی ٹی آئی میں پیٹرول بم بنانے والے کہاں سے آگئے؟ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر ہے۔ جہاں عدل و انصاف ہوتا ہے وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔
ہمیں الزام تراشی سے نکلنا چاہیے۔ عدلیہ پر الزام نہ لگایا جائے۔ سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام آئے۔بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملک مخالف پوسٹ کس نے کی؟ عابد شیر علی کا سوال ؟ کہا بانی پی ٹی آئی پاکستان کے تمام اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں ۔ منصوبہ سازی کے تحت ججوں۔ آرمڈ فورسز اور سیاستدانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔ بیرونی فنڈنگ سے سیکیورٹی اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ وہ سات کمروں پر مشتمل کمپلیکس میں رہ رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں :بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور، نادرا ’’ ب ‘‘ فارم کی فیس اپ ڈیٹ کر دی گئی