اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی آفیشل اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ۔ ایف آئی اے سائبر وِنگ کا پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر من گھڑت ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔
مزید پڑھیں :مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی اڈیالا جیل میں قید ہے۔ بانی پی ٹی آئی کاآفیشل اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کیلئےاستعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اس معاملے پر بات چیت کرے گا۔ ایف آئی اے بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔
مزید پڑھیں :روشن پاکستان پروگرام توانائی بحران کا خاتمہ کرے گا، وفاقی وزیر توانائی
ایف آئی اےاس بات کا تعین کرے گی کہ کیاویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا۔ اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے کیا گیا۔