لاہور(نیوزڈیسک)عالمی آئل مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات پاکستانی عوام کو بھی ملنے لگے ۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ، ذرائع کے مطابق یکم جون سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر کمی کا اعلان متوقع ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی
ذرائع کے مطابق پیٹرول میں مزید 4 روپے تک جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
