اہم خبریں

مراد سعید باہر آئیں گے یا نہیں،عمران خان نے خاص ہدایات جاری کردیں ،جانئے کیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رہنماء پی ٹی آئی مراد سعید کوفی الحال باہر نہ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش و خروش تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر ہمیں ان کی واپسی کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ابوذرسلمان نیازی نے بتایاکہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آخری ملاقات میں عمران خان نے اس بات پر سختی سے زور دیا کہ مراد سعید کوروپوش ہی رہنا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فی الحال مراد سعید باہر نہ آئیں‌.

In my last meeting with Kaptaan,he vehemently stressed that Murad Saeed should remain underground. Excitement of PTI workers is understandable but owing to serious threats to his life we will have to wait a little longer to welcome him back. His life&safety should b our priority

— Abuzar Salman Niazi (@SalmanKNiazi1) May 23, 2024

عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش و خروش تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر ہمیں ان کی واپسی کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ان کی زندگی اور حفاظت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز الہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان مذاکرات کیلئے تیار، پی ٹی آئی نے سیز فائر کا مطالبہ کر دیا

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بہادری کے نام پر رچائے جانے والا یہ سارا ڈرامہ دراصل پنجاب میں پارٹی پر قبضے کے خوف سے ہو رہا ہے،جو مفرور خود باہر آ کر بھی چھپ رہا ہے وہ بتا رہا ہے دوسرا مفرور مراد سعید جلد منظر عام پر آئے گا۔ میرے خیال میں مراد سعید جلد منظر عام پر نہیں آئے گا۔سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہربھی گزشتہ روز منظر عام پر آئے تھے ۔

حماد اظہر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹ پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ہدایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آنے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں پر یقین رکھتا ہوں اور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کر کے پھر پنجاب کی عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑوں گا، میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔

حماد اظہر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹسے قبل ملک میں قائم فسلطائیت کے نظام کو ختم کریں کیونکہ اب قوم کے نوجوانوں کو اُن سے ہی امیدیں ہیں اور وہ یہ کام کر کے امر ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے رؤف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد مجھے خان صاحب کا روپوشی ختم کر کے مںظر عام پر آنے کا پیغام ملا جبکہ اس سے قبل ہدایت تھی کہ گرفتاری سے ہر صورت بچنا ہے کیونکہ مجھ پر تشدد ہوسکتا تھا، جلد مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی منظر عام پر آئیں گے۔

مزید پڑھیں :گرمی کی لہر اس ہفتے پاکستان کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی: پی ایم ڈی

ذرائع نے بتایاکہ مراد سعید فی الحال باہر نہیں‌آئینگے اور روپوش ہی رہینگے ،ذرائع کے مطابق مراد سعید کی جان کو‌خطرہ ہے اس لئے انہیں‌باہر نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے .

متعلقہ خبریں