اہم خبریں

عمران خان مذاکرات کیلئے تیار، پی ٹی آئی نے سیز فائر کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےملک کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔ یہ جو ’’کلیش آف دی ٹائٹنز ہے‘‘ اسے اب ختم کیا جائے۔ ملک اور قوم کیلئے سیز فائر کیا جائے۔ ہم سب کو کہتے ہیں ہماری طرف سے عام معافی ہے۔

مزید پڑھیں :کے پی بجٹ ، کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ہم کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ ملک ،آئین اور معیشت کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں :سی ڈی اے نے گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے پانی کی سپلائی میں اضافہ کردیا

ادھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی۔ اسمبلی کے اندر بھی احتجاج ہوگا اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔ حماد اظہر،میاں اسلم قانونی کارروائی کے بعد پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

مزید پڑھیں :گرمی کی لہر اس ہفتے پاکستان کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی: پی ایم ڈی

حماد اظہر،میاں اسلم سے کوئی بیان دلوایا گیا تو ہم نہیں مانیں گے۔ ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت ڈگمگا رہی ہے۔ کسانوں کی تیار فصل نہیں خریدی جارہی۔

اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ تحریک تحفظ آئین کے تحت ہمارے جلسے ہوتے رہیں گے۔ نوازشریف سے دن بھر لوگ ملاقاتیں کرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے 20سے 25 منٹ سے زیادہ ملاقات نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں