اہم خبریں

لوڈشیڈنگ ، ایک ڈیفالٹر کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی،شرجیل میمن

کراچی ( اے بی این نیوز   )لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتماعی سزادینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک ڈیفالٹر کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے۔ صرف کراچی میں کے الیکٹرک کا عذاب نہیں ۔ حیسکو اور سیپکو نے بھی لوگوں کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔شرجیل میمن وزیراطلاعات سندھ میں  میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو کہا ہے کہ یہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔

مزید پڑھیں :آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،گیلانی

یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے۔ یہ کمپنیاں یہاں سے کما رہی ہیں لیکن اپنی سرمایہ کاری نہیں کررہی ۔ ان کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے ٹرانسفارمر کام نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں