اہم خبریں

آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،گیلانی

ملتان ( اے بی این نیوز    )قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ملتان میں تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ چین سمیت دوست ممالک کو راغب کیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے گیم چینجرزمنصوبوں کے اجراء میں صدر آصف علی زرداری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں :کے پی بجٹ ، کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

قائم مقام صدر نے ملکی معیشت میں تاجروں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔قائم مقام صدر سے ملاقات کرنے والے تاجروں میں صدر چیمبر آف کامرس ملتان راشد اقبال ،رومانہ تنویر شیخ،انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر آصف مجید،چوہدری وحیدارشد،خواجہ جلال الدین رومی،خواجہ یونس و دیگر شامل تھے۔ تاجر برادری نے چیئرمین سینیٹ کا منصب سنبھالنے اورقومی اسمبلی کے حلقہ 148کے ضمنی انتخاب میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی کومبارکباد دی۔اس موقع پر معروف صنعتکار میاں تنویرشیخ کی رہائشگاہ پر قائم مقام صدرکےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

اس سے قبل قائم مقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کمرشل فلائٹ پی کے ذریعے ملتان ائیرپورٹ پہنچےتوملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی،علی قاسم گیلانی،اراکین صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی، کامران مڑل اوررانا اقبال سراج سمیت ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی ، کمشنر ملتان مریم خان،ڈپٹی کمشنر رضوان قدیراوردیگرمقامی انتظامیہ نے انکا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں