اہم خبریں

لاہور ایئر پورٹ کے ٹی وی لائونج میں آگ بھڑک اٹھی،6 بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھوا بھر گیا۔ ایئر پورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ کے باعث مسافروں کو باہر نکال کر دوسرے ہال منتقل کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی، جس سے امیگریشن سسٹم کو جزوی نقصان پہنچا۔

9 مزید پڑھیں: مئی،جس کاجتنا قصور ہے اس کو اتنی سزا دی جائے،سلمان اکرم راجہ
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ سے ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم جل چکا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے دیگر کاؤنٹرز کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے جانے والی پہلی حج پرواز کو عارغی طور پر روک لیا گیا۔

متعلقہ خبریں