لاہور( اے بی این نیوز ) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی جس طرح بھی بنی آپ جانتے ہیں،سکولوں میں پڑھایا جاتا تھا دو جمع دو چار ہوتا ہے،یہاں دو جمع دو 400ہوجاتا ہے،جھوٹ کی بنیاد پر عمارت کھوکھلی ہی ہوگی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلیسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ گندم سکینڈل کا بھی پتہ چلا،حل نکلنا چاہیے،منافرت جھگڑوں،جنگوں اور لڑائی
مزید پڑھیں :فواد چوہدری کی ٹو یٹ نے آگ لگا دی،بھارتی سیاستدان بھڑک اٹھے
کی بنیاد بنتی ہے،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بے حد ضروری ہے،آج کل لوگوں کا افواہوں پر یقین ہوتا ہے،فوج اور تمام ادارے ہمارے ہیں،ہم سویلین ٹیکس دے کر تمام ادارے بناتے ہیں،بیلٹ کو تحفظ نہیں ملے گا تو خطرہ اس بات کا ہے کوئی اور راستہ نہ نکل آئے،میرا لیڈر ہمیشہ کہتا رہا کہ مذاکرات ہوں۔
مزید پڑھیں :پاکستان کاخلائی مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا