اہم خبریں

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے نومنتخب گورنر سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی اور اب جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔سردار سلیم حیدر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے نامزد کیا تھا۔ وہ منگل کی شام اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے گورنر پنجاب اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔ ان کی غیر موجودگی کی روشنی میں، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے مبینہ طور پر ان کی واپسی تک حلف برداری کی تقریب میں تاخیر کی درخواست کی۔جس کے نتیجے میں اب سردار سلیم حیدر کی حلف برداری جمعہ کو متوقع ہے۔
پشاور: جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں ڈی ایس پی سمیت 14 پولیس اہلکار معطل
حلف برداری کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت متوقع ہے۔سردار سلیم حیدر خان کو 4 مئی کو صدر زرداری نے آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت گورنر پنجاب کے عہدے کی منظوری دی تھی۔ ان کی حلف برداری کی تقریب پہلے 5 مئی سے منگل کو ملتوی کر دی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رکن اس سے قبل 2008 سے 2011 تک وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار اور 2012 سے 2013 تک وزیر مملکت برائے دفاع رہ چکے ہیں۔ وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

متعلقہ خبریں