کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 240500 روپے پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: متنازع ٹویٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے سے 206190 روپے ہو گئی۔جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 238000 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔