سوات( نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں 70 سالہ بوڑھے کا نکاح 13 سالہ لڑکی سے اس کی غیر موجودگے میں پڑھادیا گیا۔ بزرگ کا بچی سے نکاح کا یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی
ذرائع کے مطابق معمر شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شخص نے بچی کے والدین کو10 لاکھ روپے دیئے۔ بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا کہ میرا نکاح ہوگیا ہے۔ نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کردیا۔