کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے کورنگی میں غریب نواز کالونی کے قریب مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑے،نعیم الرحمان
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امتیاز اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ دوست تھے اور پیشے سے مکینک تھے۔ علاقے کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا الزام لگا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
پولیس کے مطابق ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے 10 سے 12 گولیاں چلائیں۔ پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے تین خول ملے ہیں۔ کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے، جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مجرموں کو شبہ ہے کہ ان کی گرفتاری میں دونوں دوستوں کا ہاتھ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو دھمکیاں دینے والے ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔