اہم خبریں

گندم درآمدتحقیقات کی ابتدائی تفصیلات،وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہبازشریف کوگندم درآمدتحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سےآگاہ کردیاگیا،رپورٹ کے مطابق اگست2023سےمارچ2024تک330ارب روپے کی گندم درآمدکی گئی،13لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیڑےپائےگئے،نگران دورحکومت میں250ارب روپے کی28لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکی گئی،موجودہ حکومت میں80ارب روپے کی7لاکھ میٹرک ٹن گندم

مزید پڑھیں : سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ

پاکستان پہنچی،مجموعی طورپرگندم درآمدکیلئے ایک ارب10کروڑڈالربیرون ملک گئے،گندم کے70جہاز6ممالک سےدرآمدکیےگئے،پہلاجہازپچھلےسال20ستمبرکواورآخری جہازرواں سال31مارچ کوپاکستان پہنچاباہرسےگندم280سے295ڈالرفی میٹرک ٹن درآمدکی گئی،وزارت خزانہ نے نجی شعبےکےذریعےصرف10لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکی اجازت دی ۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں