کراچی(نیوز ڈیسک )ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت 1600 روپے کمی سے 238,000 روپے فی تولہ پر آگئی، گزشتہ تین دنوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1257 روپے کمی سے 204047 روپے فی تولہ ہوگئی۔تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 2301 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
جمعہ کو سونے کی قیمت بھی 14,00 روپے گر کر 239,600 روپے پر بند ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 3900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔