اہم خبریں

خیبرپختونخواکی اعلیٰ بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پشاور( اے بی این نیوز    )خیبرپختونخواکی اعلیٰ بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کافیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے سپیشل سیکرٹری زراعت اور ضم اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے گریڈ20 کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی تبدیل ،گریڈ18،19 اور 20کے 2 درجن سے زائد افسران کو تبدیل کردیاگیاہے،جاری اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونیوالوں میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سمیت پی ایس او ٹو چیف منسٹر خیبرپختونخو بھی شامل،گریڈ 20 کے منیجنگ ڈائریکٹر ضم اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن اعجازالرحمان ممبر ٹو بورڈ آف ریونیو تعینات،گریڈ 20 کے سپیشل سیکرٹری زراعت محمد بختیارخان سیکرٹری کلچر، ٹورازم،آرکائیوز اور میوزیم

مزید پڑھیں :چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس،اعلامیہ جاری

تعینات،گریڈ 19کے تعیناتی کے منتظر آفیسر عین اللہ منیجنگ ڈائریکٹر ضم اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات کیا گیا ہے،گریڈ18 کی خاتون آفیسر سندس ارشاد کو ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شیبا گل ڈپٹی سیکرٹری کم پی ایس او منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات،پنجاب حکومت لاہور میں تعینات گریڈ18 کی خاتون مائرہ ایڈوین کوا سٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت،سیکشن آفیسر لیٹی گیشن ا سٹیبلشمنٹ محمد اظہر خان کو اے ڈی سی لوئر کوہستان،علی شیر خان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کوہستان اقبال حسین کو اے ڈی سی آر اینڈ ایچ آر
مزید پڑھیں :پاکستان سےپولیوکےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،وزیراعظم

مردان تعینات کردیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پشاور ابراہیم شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری انٹر پراونشل کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ،گریڈ 19 کے جاوید اقبال کی خدمات خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی پشاور کے حوالے کردی گئیں ،محمد قاسم ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کو ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ،تبسم ڈپٹی سیکرٹری ہوم سے سیکرٹری خیبرپختونخوا کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات،جبرائیل رضا ڈپٹی سیکرٹری ہوم کو ڈائریکٹر پراونشل سیکیورٹی سیکرٹریٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات،وقاص احمد کو اے اے سی ٹو کوہاٹ سے اے ڈی سی آراینڈ ایچ آر کوہاٹ تعینات کردیا گیا،سیکشن آفیسر ہاؤسنگ ضیاء الرحمان کو اے ڈی سی بٹگرام، سیکشن آفیسر فنانس گل نواز کو اے ڈی سی چارسدہ تعینات،سیکشن آفیسر لاء ڈیپارٹمنٹ محمد سعود کو اے ڈی سی کرک اور سیکشن آفیسر کلچر اینڈ ٹورازم عبدالروف کو ا ڈی سی ہنگو تعینات،اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو ملاکنڈ شاکراللہ کو اے ڈی سی آر اینڈ ایچ آر کوہستان تعینات کردیاگیا۔
مزید پڑھیں :آ ج03مئی بروزجمعتہ المبارک پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں