کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے آج (جمعرات) کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،2 مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
عوام اس صورتحال میں متبادل طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ٹریفک کو متبادل راستوں سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جے یو آئی کے جلسے کے باعث کچھ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تاہم ٹریفک پولیس حکام نے تصدیق کی کہ جے یو آئی کے جلسے کے لیے امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔