اہم خبریں

پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں کی جانب چل پڑی،فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے، عمر ایوب

اسلام آبا(اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر راہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانونی کی بالا دستی چاہتے ہیں ،مذاکرات حکومت کے ساتھ نہیں ہوں گے،جب بھی مذاکرات ہوں گے دن دیہاڑے ہونگے،ہمارے کارکنوں کو ابھی بھی گرفتار کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے

مزید پڑھیں :مذاکرات ہمیشہ سیاسی قوتوں کےدرمیان ہوتےہیں،خلیل طاہرسندھو

ملاقت 25منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی،جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے،اسمبلیوں سے استعفے کافیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،پنجاب میں ہمارے ورکروں کو خوفزدہ کیا گیا،سیاسی عمل سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا۔جانئے

بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنےاصولوں سےپیچھےنہیں ہٹوں گا،بانی پی ٹی آئی آئین اور قانونی کی بالا دستی چاہتے ہیں،اس حکومت پرکسی کواعتمادنہیں،حکومت میں بیٹھےلوگ کٹھ پتلیاں ہیں،مذاکرات حکومت کے ساتھ نہیں ہوں گے،مذاکرات کاجب وقت آئےگا توپی ٹی آئی بات کرےگی۔

متعلقہ خبریں