لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں زبردست کمی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی کر دی گئی۔فلور ملز نے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کر دی ہے اور نئی قیمت 2000 روپے مقرر کر دی ہے۔ گزشتہ دنوں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔فلور
مزید پڑھیں :صدر آصف علی زرداری نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق آج اجلاس طلب کرلیا
ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمت میں کمی کی گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے گندم کی فروخت پر بین الصوبائی پابندی ختم کرنے کا بھی کہا تاکہ کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔اوپن مارکیٹ میں 40 کلو گندم کی قیمت 3200 روپے تک گر گئی ہے جو کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3900 روپے کی امدادی قیمت سے بہت کم ہے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے،معاملہ طے پاگیا