لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے منگل کو لاہور ڈویژن کے کمشنر اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) سمیت سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدور آج منایا جارہا ہے
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ زید بن مقصود، سیکرٹری آف سروسز (ایس اینڈ جی اے ڈی) کو تبدیل کر کے لاہور کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
اورنگزیب حیدر خان نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا جبکہ ڈاکٹر نور محمد اعوان کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تعینات کیا گیا۔نئی تقرریوں میں علی اکبر ڈی سی بھکر، صائمہ علی ڈی سی ساہیوال اور سمیع اللہ فاروق ڈی سی جہلم بھی شامل ہیں۔
لیہ کے سابق ڈی سی خالد پرویز کو او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔مزید برآں، امیرہ بیدار کو ڈی سی لیہ، فرخ عتیق کو ڈی سی اوکاڑہ، اور خالد جاوید کو ڈی سی میانوالی تعینات کیا گیا۔
محمد ذیشان حنیف سابق ڈی سی اوکاڑہ کو او ایس ڈی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے جاری کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے افسران کی اکثریت کا تبادلہ وزیراعلیٰ آفس سے کیا گیا۔