کراچی(اے بی این نیوز) ’کیا‘ کمپنی کی اسٹونک کار کی قیمت میں پیر کو اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گو ڈالر کی قدر کم ہونے یا دیگر وجوہات کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 لاکھ روپے کی کمی کی جاتی ہے لیکن آج ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی۔نجی خبررساں ادارے نے گاڑی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کی وجہ
مزید پڑھیں :آج اس لئے کمزور ہیں کہ ہر مرحلے پر ہم نے سمجھوتہ کیا ،مولانا فضل الرحمان
معلوم کی تو اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ آج صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کردی گئی۔مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ
مزید پڑھیں :سٹیٹ بینک ، مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 22 فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ
اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔محمد سلمان نے بتایا کہ آج صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں :ساؤتھ ایشین گیمز،پاکستان آئندہ سال میزبانی کرے گا