اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں شکست بڑی دیر سے دیکھ رہا ہوں،شریف خاندان کے منی لانڈرنگ کے سب بڑے رازداراسحاق ڈار ہیں،نواز شریف اب اسحاق ڈار سے حکومت چلائیں گے،نواز شریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کرسکیں گے،جب تک نواز شریف خود وزیراعظم بن نہیں جاتے،تب تک اسحاق ڈار سے کام لیں گے،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیاگیا،ناکام رہے،گرین سگنل کسی کیلئے نہیں آئیں،مجھے نہیں لگتا پارٹی فواد چودھری کو قبول کرےگی،چند لوگ پارٹی میں آکر پارٹی کو تقسیم کرناچاہتےہیں،بانی پی ٹی آئی جو
مزید پڑھیں :پاکستان اورسعودی عرب ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں،وزیراعظم
بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ڈیل کریں گے،ڈیل کرکے حکومت میں کبھی بھی نہیں آئیں گے،ہم تین پارٹیز کیساتھ بات بلکل نہیں کریں گے،
4مئی جلسے کیلئے ابھی تک اجازت نہیں ملی،ملک بھر میں جلسے کریں گے،رکنے والے نہیں،حکومت اور کورٹس اجازت نہیں دی گےتو پھر بھی ہم جلسے کریں گے،چیئرمین پی اے سی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،عمرا یوب نےپی اے سی کے بارے میں کچھ لکھا ہے تو ٹھیک لکھا ہوگا۔
مزید پڑھیں :کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں،مولانا فضل الرحمان















