بالاکوٹ( اے بی این نیوز )شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی، انتظامیہ کے مطابق سلائیڈنگ کے مقام پر دونوں جانب سینکڑوں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی،
شوگران اور دیگر علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہیں،سڑک کی بندش سے مسافروں اور سیاحوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے
مزید پڑھیں :کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں،مولانا فضل الرحمان
، این ایچ اے حکام نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اطلاع ملتے ہی مشینری موقع پر روانہ کر دی ، لیکن آخری خبرون کے آنے تک ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں اوپر سے موسم کی خرابی کی وجہ سے سیاحوں کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فائرنگ ، 2دہشتگرد مارے گئے