لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر اور سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نواز شریف کے قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دوسری جانب پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔ پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔