طور خم (نیوز ڈیسک )فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے طورخم بارڈر پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید پڑھیں : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو کارگو گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پکڑے گئے اسلحے میں سے تین M-16 رائفلیں، دو بریٹا پستول، AK-47 کے 4000 راؤنڈ، AK-47 کے آٹھ بولٹ برآمد ہوئے۔
اس کے علاوہ پستول کے 5 میگزین، 9 ایم ایم پستول کے 8000 راؤنڈ، 40 چشمے اور ایک پستول برآمد ہوا۔ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے اسلحہ کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔