کندھ کوٹ( نیوز ڈیسک ) پولیس اور رینجرز نے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران جس سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا،
مزید پڑھیں : نئے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر کا منگل کو چارج سنبھالنے کا امکان
ذرائع کے مطابق پولیس نی بتایا کہ کچے کے علاقے خیر شاہ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی فائرنگ سے سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشمور کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں،ڈاکوئوں کے مکمل خاتمے تک پولیس کا آپریشن جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی تھی ۔ کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔