پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: ضمنی الیکشن: موبائل، انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگانے کی سفارش
پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ مین ان گرین نے نئے آنے والے عثمان خان، اسپنر ابرار احمد اور آل راؤنڈر محمد عرفان خان کو T20I کیپ دی، جبکہ رابنسن نے کیویز کے لیے ڈیبیو کیا۔باقی میچز آج 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی اور 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں ہوں گے۔جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 سیریز دونوں فریقوں کے لیےاہم ہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اسکواڈز

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عثمان خان، ابرار احمد، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفرید ی

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، جمی نیشام، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی امپائر: احسن رضا (PAK) اور علیم ڈار (PAK) ) ٹی وی امپائر: فیصل آفریدی (PAK) میچ ریفری: اینڈی پائکرافٹ (ZIM)