اہم خبریں

بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو جنگل کے بندر قرار دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹو نے اپوزیشن ارکان کو بندر کہہ دیا، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جمعہ کو صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران حزب اختلاف کے قانون سازوں کو ان کے ‘ہنگامہ آرائی’ پر طنز کرتے ہوئے انہیں ‘جنگل کے بندر’ قرار دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نازیبا

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط ، اہم پیش رفت
زبان کے استعمال کو غیر پارلیمانی رویہ قرار دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری نے کل ساتویں مرتبہ سربراہ مملکت کی حیثیت سے پارلیمنٹ سے خطاب کر کے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن نے اپنی تاریخ خود بنائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح بھی اپنے سیاستدانوں کےلیے این آراو حاصل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پلاننگ کے تحت
مزید پڑھیں :وزارتوں اور ڈویژنز میں اب 4 سال سے کم عمر کے بچے بھی آیا کر ینگے،جانئے کیسے

اپنے رہنما سے سعودی عرب پر جھوٹے الزام کا بیان دلوایا گیا جب ردعمل آیا تو تردید کر دی، دوغلےپن کی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔صدارتی خطاب کے دوران غیرمہذب رویہ اپنانے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشیددستی اور اقبال احمدخان کی رکنیت موجودہ سیشن تک معطل کردی۔اسپیکر نے کہا صدارتی خطاب کے دوران جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا جمشید دستی، محمداقبال

مزید پڑھیں :تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
خان نے گندی زبان استعمال کی۔پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نےکہا حکومتی بینچز کی طرف سے خواتین کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی اسپیکر نے یقین دہانی کرائی ہے رولنگ پر نظرثانی کریں گے۔ واضح رہے کہ صدارتی خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بہت شور شرابہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات: پولیس کے حفاظتی انتظامات مکمل،35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات

متعلقہ خبریں