اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نوٹس لے لیا ،سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ کی مسجد سے
مزید پڑھیں :تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر اظہار برہمی ،سپیکر ایازصادق نے جوتے چوری ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ،قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ،
مزید پڑھیں :جمشید دستی اور اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل
سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی ،سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتا چلایا جائے ، سپیکرقومی اسمبلی کی انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
مزید پڑھیں :کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی