اہم خبریں

جمشید دستی اور اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )صدرکے خطاب کے دوران غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے پرجمشید دستی اور اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل،سپیکر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش کی،،جسے منظورکرلیاگیا ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا دونوں ارکان موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے، صدر کےخطاب کےدوران باجے بجائے گئے،وزیراطلاعات عطاتارڑ نے خطاب میں کہاماضی میں
مزید پڑھیں :بلو چستا ن کے پی میں بارشوں نے تبا ہی مچادی،52 افرادجاں بحق

صدر کےخطاب کےدوران اپوزیشن کا ٹوکن احتجاج ہوتا تھا، ایوان میں اپوزیشن نے غلط روایات ڈالی ہیں،میری ذات پر تنقید کرنی ہے تو کریں پاکستان پر تنقید برداشت نہیں،انہوں نے سائفر کیساتھ کھلواڑ کیا،ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،دوست ممالک کے خلاف بیانات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پردیئے جاتے ہیں

مزید پڑھیں :اللہ کی قدرت۔۔خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دیدیا،چار بیٹے دو بیٹیاں

قومی اسمبلی اجلا س میں اپوزیشن کا ہنگامہ اورشور شرابہ،،نور عالم خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،، نو منتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان کے حلف اٹھا نے پر جے یو آئی ف کا اعتراض، نور عالم خان نے کہا وہ ہماری ممبر نہیں کیسے آپ اس کو ممبر بنانا چاہتے ہیں، آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، جے یو آئی ف کے ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ،،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ

مزید پڑھیں :کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
ارکان نے واک آؤٹ میں ساتھ نہ دیا، ، وزیر قانون کے خطاب پر اپوزیشن کا شور شرابہ،،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا حیرت اس بات کی ہے کہ قانون پڑھایا کہاں سے جارہا ہے،،ملک کے سربراہ کے خطاب کے دوران جس طرح کے رویئے کا مظاہرہ کیا گیا وہ تکلیف دہ ہے۔۔ عبدالقادر پٹیل کی پی ٹی آئی پر شدید تنقیدکی،
مزید پڑھیں :آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات
ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال، کہا اسپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں۔ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،، مہنگائی کا مسئلہ ہے ان چیزوں پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم لوگوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات کا دنگل،21 اپریل کو ،239 امیدوار میدان میں

متعلقہ خبریں