اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شہر اقتدار میں پولیس کی ناقص کارکردگی کھل کا سامنے آگئی ،حساس عمارت میں چور گھس آئے، نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ،ایک درجن سے زائد افراد ،صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں بھی چوری کرلی گئی ہیں متاثرہ نمازی پریشان ننگ پاؤں گھروں کو جانا پڑا۔
مزید پڑھیں: جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ: سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈکیتیوں اور چوریوں کا شروع ہونے والا سلسلہ اب پوش سیکٹرزتک پھیل چکا ہے،وفاقی دارلحکومت امن و امان کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔
مثالی پولیس کے مثالی کارناموں پر پولیس کے اعلی حکام پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔ریڈ زون جیسے ہائی سیکورٹی زون میںچوروں کا داخل ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے،پولیس کے اعلیٰ افسران نے اسٹریٹ کرائمز اور قبضہ مافیا کی کارروائیوں پر مبینہ طور آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں سورج ڈھلتے ہی چور اور ڈکیٹ سرعام لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں،اسلام آباد کے لیئے کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی کرپشن کی نظر ہو چکا ہے،سیف سٹی پراجیکٹ زیادہ تر کیمرے اور لائٹس خراب ہیں، جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ کا عملہ بھی صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہے۔