اہم خبریں

آج بروز جمعتہ المبارک 19اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج اور 20اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔
مزید پڑھیں :بلوچستان کابینہ آج حلف اٹھائے گی،سندھ کابینہ کے مزید8 وزراء نے حلف اٹھالیا
اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد،بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔ جبکہ شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔

آج کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران جنوبی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ، اورماڑہ 69، پسنی 35 ، کوئٹہ (، سمنگلی 25،سٹی 16)،دالبندین 24، ژوب 05، قلات04، نوکنڈی ،لسبیلہ 03، گوادر ،خضدار02،خیبرپختونخوا: پاراچنار 9، مالم جبہ 6، کاکول 05، چراٹ 03، پٹن، سیدو شریف 02، پشاور (ائیر پورٹ ، سٹی)، تخت بھائی 01، کشمیر: راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ 01 ، پنجاب: مری 3، اسلام آباد (ائیر پورٹ 03، سید پور 01)، سرگودھا (سٹی ) 02، سیالکوٹ (ائیر پورٹ، سٹی) جہلم، حافظ آباداور اٹک 01میں ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر 40،جیکب آباد،خان پور،مٹھی اور ڈیرہ غازی خان میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں