شاہین آفریدی سے اختلافات کی افواہیں سن کر حیران ہوں،بابراعظم

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین آفریدی سے اختلافات کی افواہیں سن کر حیران ہوں۔
مزید پڑھیں :حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا اور شاہین کا ہدف پاکستان کے لیے میچ جیتنا اور کھیلنا ہے۔

یہی دونوں کرکٹرز کی ترجیح ہے۔تاہم بابر اعظم کی کپتانی کے اعلان کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین آفریدی کے غصے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی افواہیں چل رہی تھیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔