اہم خبریں

جڑواں شہروں میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نان بائی ایسوسی ایشن کا انکار

لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کے اس اقدام کے جواب میں وفاقی دارالحکومت نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے ان کی قیمتیں بالترتیب 16 روپے اور 20 روپے مقرر کی ہیں تاہم تندور اور نان بائی نے حکومتی حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں :آج بروز بدھ 17 اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری
ضلعی انتظامیہ نے 120 گرام کے معیاری سرونگ سائز کے لیے روٹی اور نان کی قیمتیں 16 روپے اور 20 روپے مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اسلام آباد بھر میں ان نئی قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ عبداللہ خان نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ طلب کی جس میں نظر ثانی شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کوششوں کے باوجود، جڑواں شہروں میں تندور/نان بائی اپنی قیمتوں پر قائم ہیں، حکومت کے نرخوں کے مطابق انہیں کم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سوہان کے علاقہ کے رہائشی محمد تساور نامی شہری نے مقامی تندور اور نان بیس میں قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جہاں اب بھی روٹی 20 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح جی ایٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے شبیر حسین نے روشنی ڈالی کہ حکومتی مداخلت کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں تندور اور نان بائی روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جس سے رہائشیوں پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں