کوئٹہ( نیوز ڈیسک )مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد ایران اور افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہبازشریف فیض آباددھرناکیس کے سہولت کارتھے،سردار لطیف کھوسہ
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے بلوچستان کے دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا جب کہ بدھ کی رات سے جمعہ تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج رات سے 21 اپریل تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔