اسلام آباد(نیوز ڈیسک )واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا) نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں :ہمیں تم سے پیار ہے، اسرائیلی شہریوں کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیاربھرا پیغام
تفصیلات کے مطابق واسا کا عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھاری مشینری پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے میں پک اپ وین برساتی نالے میں گر گئی۔ 10 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور اور بچے کا باپ لاپتہ ہے۔
تاہم ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور چار ملبے تلے دب گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج (پیر) کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔