لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 اپریل سے شروع ہونے والی پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کے نرخ مقرر کردیے، دونوں ٹیمیں راولپنڈی اور لاہور اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کراچی پہنچ گئی
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ باکس آفس قائم کیا جائے گا۔راولپنڈی میں باکس آفس 16 اپریل سے پی ایف گراؤنڈ راول روڈ پر کام کرنا شروع کر دے گا جبکہ لاہور میں باکس آفس 21 اپریل سے لبرٹی کے داخلی دروازے کے قریب کام کرنا شروع کر دے گا۔اعلان کے مطابق ہاسپیٹلٹی باکس اور پلاٹینم باکس کے علاوہ تمام ٹکٹ باکس آفس پر دستیاب ہوں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 6000 روپے، وی آئی پی ٹکٹ 750 روپے اور پریمیم ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ کی قیمت 7500 روپے، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے اور پریمیم ٹکٹ کی قیمت 750 روپے ہوگی۔
چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ 6000 روپے اور وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے لیے وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 7000 روپے، وی وی آئی پی انکلوژر ٹکٹ 5000 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 1300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔