عید کے بعد پانچ لاکھ ٹیکس چوروں کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف بی آر کا ملک بھر میں ٹیکس چوروں کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ،ایف بی آر حکام نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی مکمل کرلی ، عید کے بعدٹیکس چوروں کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ایف بی آر حکام نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ، تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں موبائل سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی اے کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کر لی۔ یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز فائل نہیں کئے۔ اس حوالے سے ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 16 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرنز جمع نہیں کروائے گئے۔ ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے ، ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دےدی ہے