عید الفطر 2024: پاکستان ریلوے کا ٹرین کے کرایوں میں کمی کااعلان

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان ریلوے نے منگل کو عید الفطر 2024 کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 25 فیصد کمیکردی تاکہ مسافروں کو گھر واپس لوٹ سکیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالفطر 2024 کے تین دنوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

اس سے قبل، پاکستان ریلوے نے اپنی آمدنی میں تاریخی اضافہ حاصل کیا کیونکہ مالی سال 2023-24 کے پہلے نو مہینوں میں آمدنی 66 ارب روپے تک پہنچ گئی۔پاکستانیوں کے لیے 2024 میں 29 روزہ رمضان ہوگا اور اگر 9 اپریل کو چاند نظر آیا تو وہ 10 اپریل کو عید الفطر منائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل