کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے کراچی میں دوران تفتیش ایک ایرانی مسافر سے
مزید پڑھیں:معروف عالم دین محمد بن عبدالکریم فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے
45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق مسافر محمد عدنان کراچی سے دبئی کے راستے ایران جا رہا تھا۔ جناح ٹرمینل پر سامان کی سکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹ کو نشان زد کیا۔سامان کی چیکنگ کے
دوران بیگ سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ پاسپورٹ کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا بیان تسلی بخش نہیں
تھا۔اے ایس ایف نے مسافر اور وصول شدہ پاسپورٹ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔ مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹ غیر قانونی طور پر لے رہا تھا۔