معروف عالم دین محمد بن عبدالکریم فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے مشہور عالم دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی
مزیدپڑھیں:عید سے قبل ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ

نماز پڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مذہبی علم رکھنے میں مشہور ہیں اور وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ وہ 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔سعودی عالم دین 16 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے،

قیام کے دوران وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ

دینا ہے۔تاہم ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم علماء کونسل کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے مذہبی امور کے حوالے سے نمایاں ہیں۔واضح رہے کہ اسلام فوبیا کے حوالے سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔