لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،اس نے یہ اعلان
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات
X پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں کیا، جو پہلے ٹویٹر تھا۔ عالیہ رشید کو پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں تعینات
کیا گیا تھا اور وہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عالیہ راشد کی جانب سے
شاہین شاہ آفریدی سے پوچھے بغیر کپتانی سے متعلق بیان جاری کرنے کے بعد ان پر کافی دباؤ تھا۔ان کی جگہ پنجاب حکومت
کے سابق ترجمان عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر کا عہدہ دینے کا امکان ہے۔