اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2023 کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے نمایاں ٹیکس
مزید پڑھیں:پاکستان کو کل 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی ہوگی، آئی ایم ایف
دہندگان کو اعزازی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آنر کارڈ ہولڈرز کو وزیراعظم کے ساتھ سالانہ عشائیہ میں مدعو کیا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق اعزازی کارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک سال کے لیے سہولیات اور مراعات دی جائیں گی۔
ملک کے 9 بڑے برآمد کنندگان کو آنر کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے ٹیکس دہندگان کو تمام ایئرپورٹس پر انتہائی اہم شخص
وی آئی پی لاؤنجز تک رسائی حاصل ہے۔ان افراد کو امیگریشن کاؤنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔ پاکستان آنر کارڈ ہولڈرز کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔