اہم خبریں

عید کے فوری بعد وکلاء کی بڑی تحریک کا آغاز،سمیع ابراہیم نے بریکنگ نیوز دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اینکر اور سینئر صحا فی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم سب کو معلوم تھا کہ کس طرح جھوٹ اور منافقت کو لیکر چلا جا رہا ہے۔ کابینہ تو ججز کے معاملے پر اپنی رائے دیکر اپنا مائینڈ ایکسپوز کر چکی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کرنے جا رہے تھے اور دیگر ہائی کورٹس کے ججز بھی بولنے جا رہے تھے وہ اے بی این کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر

مزید پڑھیں :رواں سال صدقہ فطراورفدیہ کتنا مقررکیاگیا ہے؟جانئے

رہے تھے انہوں بریکنگ نیوز دیتے ہو ئے بتایا کہ عید کے فوری بعد بڑی وکلاء تحریک کا آغاز ہو نے جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ میرا آپ لوگوں سے سوال ہے مجھے ایک وجہ دیں کہ اس سسٹم پر ٹرسٹ کیا جائے ؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے ایکشن سے بنے گی سپریم کورٹ اپنے ایکٹ سے عزت کمائے گی، پروگرام کے دیگر شرکا میں ماجد نطامی اور حافظ احسان کھو کھر شامل تھے،حافظ احسان کھو کھر

مزید پڑھیں :مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے خواتین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی
نے کہا کہفل کورٹ پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے کہ ججز کے خط کا معاملہ صرف انکوائری کمیشن کے زریعے ہی حل ہو سکتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھمکی آمیز خط بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ کل سماعت کرنے جا رہی ہے یہ خط ملنے کا مطلب دھمکی آمیز ہے،ازخود نوٹس کے تحت نہ تو انویسٹی گیشن ہوسکتی نہ انکوائری ہو سکتی،ماجد نطامی نے کہا کہ ججز کی رہائشگاہ تک جانا انکے بیڈرومز تک خفیہ

مزید پڑھیں :دھمکی کیس ،عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے بھی بری

کیمرے لگانا یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں لگتا اس معاملے کی بڑے پیمانے پر انکوائری ہونی چاہیے،ایک مو قع پر قاضی فائز عیسیٰ کو ایک سال سے پتہ تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا ہو رہا چیف جسٹس قانون سے بالاتر نہیں، سمیع ابراہیم اور حافظ احسان کھوکھر میں شدید جھڑپ ہو گئی۔

مزید پڑھیں :مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

متعلقہ خبریں